اوساکا میں رن وے پر ہیلی کاپٹر کی پرواز، مسافر طیارے کی لینڈنگ میں تاخیر

اوساکا: اوساکا میں کانسائی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آپریٹر نے وزارتِ اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو اطلاع دی ہے کہ منگل کو ایک ہیلی کاپٹر اس کے رن وے پر بلا اجازت اڑا، جس کے نتیجے کو وزارت نے “سنجیدہ واقعہ” قرار دیا ہے۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، وزارت نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ایرو آساہی کی ملکیت تھا جسے آساہی براڈکاسٹنگ کارپوریشن اوساکا نے چارٹرڈ کروایا تھا، وہ صبح 8:30 بجے اڑنے کے لیے قطار میں لگا تھا، اور اسے رن وے کے قریب نہ آنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم، ہیلی کاپٹر اطلاع کے مطابق رکنے میں ناکام رہا، اے این اے کی مسافر طیارے کی آمد منسوخ کرنے کی وجہ بنا اور طیارے کو دوسری کوشش کے لیے دوبارہ چکر لگانا پڑا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ نتیجتاً اے این اے کا طیارہ قریباً 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوا۔ یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ہوا بازی کے تین تفتیش کاروں سے واقعے کی وجوہات کا پتا لگانے کو کہا گیا ہے۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، جب واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے بیان میں کہا کہ اس نے رن وے سے پرے رہنے کی ہدایت سنی تھی، تاہم اپنے آلات کی وجہ سے توجہ کھو بیٹھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.