آئچی میں ٹائروں کا سلسلہ وار آتش زن گرفتار

آئچی: پولیس نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے ہاندا، صوبہ آئچی میں ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے جس کا تعلق آتش زنی کے واقعات کے ایک سلسلے سے ملتا ہے جن میں کاروں کے ٹائروں کو آگ لگائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق، 48 سالہ شخص، جس کا نام ہیرویوکی کوندو پتا چلا ہے، پر الزام ہے کہ اس نے آگ لگانے والی ٹھوس ایندھنی گولیاں اور لائٹر استعمال کر کے پارک شدہ کاروں کے ٹائر نذرِ آتش کیے۔ این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے علاقے میں قریباً 70 ایسے واقعات کی اطلاعات درج کی ہیں، جن کے لیے کوندو کے ذمہ دار ہونے کا شبہ ہے۔ اطلاع کے مطابق، تفتیش کاروں نے پتا لگایا کہ 21 واقعات میں آگ لگانے والے مادے استعمال کیے گئے۔

پوچھ گچھ کے دوران اس نے پولیس کو بیان میں کہا: “جو واقعات مجھے یاد آتے ہیں، وہ کم از کم 45 تھے –10 آنجو، 30 اوکازاکی اور پانچ کوتا میں”۔ این ٹی وی کے مطابق، جب اس سے ان جرائم کی وجہ کے بارے میں پوچھ گیا تو کوندو نے افسروں کو بتایا، “میں جھنجھلایا ہوا تھا چونکہ میرے پاس کام نہیں تھا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.