ایبے نے اقتصادی تحریکی اقدامات کا حکم دے دیا

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے منگل کو اپنی حکومت کو حکم دیا کہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے اقدامات تیار کریں تاکہ قومی سیلز ٹیکس میں اضافے کے دھچکے کا ازالہ ہو سکے۔

وزیرِ معیشت آکیرا آماری نے نامہ نگاروں کو بتایا، انہوں نے اپنی کابینہ کے وزراء سے کہا “اس ماہ کے آخر تک ایک پیکج کی صورت میں مضبوط اقدامات تیار کریں، جن میں بڑھوتری کی حکمتِ عملیاں بھی شامل ہوں”۔

اس معیاد کا مطلب ہے کہ اقدامات کا فیصلہ یکم اکتوبر کو ہو گا، جب وزیراعظم باضابطہ طور پر ٹیکس اضافے پر فیصلہ سنائیں گے، جو ٹوکیو کی جانب سے پہاڑ بنتے سرکاری قرضے کو قابو کرنے کی جانب پہلا بامعنی قدم ہو گا — جسے سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ مالیاتی تحرک، زری نرمی اور بڑھوتری بڑھانے کے اقدامات کے ایک پلیٹ فارم کی وجہ سے دسمبر میں ایبے کے اقتدار میں آنے کے بعد سے معیشت میں چابکدستی سے بہتری آئی ہے، تاہم ابھی تک اچٹنے کا نازک خطرہ موجود ہے۔

مضبوط اقتصادی ڈیٹا نے ایبے کے بیرونی مشیروں کا موقف کمزور کیا ہے جو کہتے ہیں کہ جاپان کو زیادہ فیصلہ کن انداز میں تفریطِ زر سے باہر نکلنا چاہیئے جس کے بعد ہی حکومت سیلز ٹیکس میں اضافہ کرے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.