میازاکی شہر میں 18 لوگوں پر حملہ کرنے والا مکاک بندر پکڑا گیا

میازاکی: شہری اہلکاروں نے منگل کو کہا، ہیوگا، صوبہ میازاکی میں رہائشیوں پر سلسلہ وار حملوں میں ملوث سمجھا جانے والا ایک جاپانی مکاک بندر بالآخر پکڑ لیا گیا ہے۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں ہیوگا نے کہا کہ 500 پولیس اہلکاروں اور دیگر رضاکاروں کی ایک ٹیم کو پیر کو متحرک کیا گیا تاکہ بندر کو پکڑا جا سکتا، خیال ہے کہ جو اگست کے اواخر سے (اب تک) 18 لوگوں پر حملہ کر کے زخمی کرنے کا ذمہ دار ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ ٹیم جانور کو ایک خالی مکان میں گھیرے میں لینے اور قابو کرنے میں کامیاب رہی۔ شہری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تجاویز کا ایک سلسلہ زیرِ غور ہے، جن میں بندر کو کسی چڑیا گھر میں منتقل کرنا بھی شامل ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ مکاک بندر حالیہ حملوں کا ذمہ دار سمجھا جانے والا نر ہے۔ تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی اطلاعات کے مطابق کم از کم ایک اور جانور نے اس علاقے میں انسانوں پر حملہ کیا، چنانچہ وہ رہائشیوں پر زور دے رہے ہیں کہ احتیاط جاری رکھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.