ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا انہوں نے ریکارڈ توڑ ٹی وی پیشکار مینو موتا کے بڑے بیٹے کو چوری کی کوشش پر حراست میں لیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر ایک چوری شدہ کیش کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی۔
این ایچ کے نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، 31 سالہ یوتو مینوریکاوا کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس کی 13 اگست کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس میں وہ میناتو وارڈ کے ایک سہولتی اسٹور کی اے ٹی ایم سے رات 1 بجے کے قریب ایک چوری شدہ بینک کارڈ کے ذریعے کیش نکلوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارڈ 40 کے پیٹے میں ایک دفتری کارکن سے چرایا گیا تھا جو شراب کے نشے میں مدہوش گلی میں سویا ہوا تھا۔
مینوریکاوا این ٹی وی نیٹ ورک کے لیے کام کرتا ہے۔