واشنگٹن: جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے ایک سیاسی اتحادی نے چین کے دعویٰ شدہ جزائر پر اہلکار بھیجنے کو مسترد کیا ہے، اور اس کی بجائے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اعتماد قائم کرنے کی زیادہ کوششیں کی جائیں۔
ایبے کی حکومت نے چین — جس نے مشرقی بحر چین کے علاقے میں منگل کو آٹھ جہاز بھیجے تھے — کے ساتھ بدتر ہوتے تعلقات کے دوران جزائر پر اہلکاروں کی تعیناتی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔
نیو کومیتو کے قائد ناتسوؤ یاماگوچی نے بدھ کو واشنگٹن کے ایک دورے کے موقع پر کہا، “جاپانی حکومت کے اہلکاروں کو سینکاکو جزائر پر تعینات کرنا فی الوقت میرے خیال میں ایسا کام نہیں جو ہمیں کرنا چاہیئے”۔
یاماگوچی، جو 10 برسوں میں واشنگٹن کا دورہ کرنے والے نیو کومیتو کے پہلے رہنما ہیں، نے کہا ان کے دورے کا مقصد ظاہر کرنا ہے کہ جولائی میں ایبے کا ہاتھ مضبوط کرنے والی بڑی فتح کے باوجود ان کی جماعت ایک تنقید کرنے والا فریق ہے۔
یاماگوچی نے ایبے کے ممکنہ مقاصد پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا — جن کے تحت وہ نام نہاد اجتماعی ذاتی دفاع پر سے پابندی اٹھانا چاہتے ہیں جو اتحادی پر حملے کی صورت میں جاپان کو امریکہ کی مدد کرنے کی اجازت دے گا۔ یاماگوچی نے کہا، “دوسرے محسوس نہیں کر سکتے کہ کوئی خطرہ ملوث ہے”۔