جوڈو چیمپئن اونو تینری یونیورسٹی کے بدسلوکی اسکینڈل پر معطل

اوساکا: عالمی جوڈو چیمپئن شوہئے اونو کو تینری یونیورسٹی کے جوڈو کلب میں طلباء کو جسمانی بدسلوکی کا نشانہ بنانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی، یونیورسٹی کے اہلکاروں نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ 21 سالہ اونو اور ٹیم کے 11 اراکین کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی۔

اہلکاروں نے کہا کہ اونو اور دیگر نے مئی اور جولائی کے دوران کئی مواقع پر ہاسٹل میں سالِ اول کے ٹیم اراکین کو تھپڑ اور ٹھوکریں مار کر بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔ یونیورسٹی نے کہا کہ اسکینڈل میں اونو کے ملوث ہونے کی خبر ایک تفتیش کے ذریعے سامنے آئی جس کے دوران جوڈو کلب کے ہر رکن سے انٹرویو کیا گیا تھا۔

یہ خبر پچھلے ہفتے تینری یونیورسٹی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نے اپنے اعلی ترین جوڈو پروگرام کو معطل کر دیا ہے جبکہ جسمانی بدسلوکی کی خبروں پر تفتیش کر رہی ہے۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی، یونیورسٹی اہلکاروں نے کہا اونو کو مئی میں جونیئر طلباء کے ساتھ بدسلوکی پر خبردار کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.