ٹوکیو: ایک اہلکار نے جمعے کو کہا، جاپان 2020 ٹوکیو کھیلوں سے پہلے ایک انتہائی تیز رفتار وائرلیس نظام تیار کرنے کا عزم کر رہا ہے، جو اسمارٹ فون صارفین کو تین ہائی ڈیفی نیشن فلمیں ایک سیکنڈ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت دے گا۔
وزارتِ امورِ داخلہ اور مواصلات کے اہلکار نے کہا، یہ ٹیکنالوجی، جو ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہے، وائرلیس سیمی کنڈکٹر استعمال کرے گی۔
“یہ چپس انتہائی زیادہ فریکوئنسی والے بینڈ استعمال کریں گی، جنہیں ٹیرا ہرٹز سگنل کہا جاتا ہے، جو ڈیٹا کو 100 جی بی فی سیکنڈ کی شرح سے منتقل کریں گے۔ اور یہ ایک سیکنڈ میں تین ہائی ڈیفی نیشن فلمیں ڈاؤنلوڈ کرنے جتنا تیز رفتار ہو گا،” اس نے کہا۔
اس نے بتایا کہ وزارت چاہتی ہے ٹوکیو اولمپکس تک یہ ٹیکنالوجی نصب ہو جائے، اور اضافہ کیا کہ تحقیق کو جاری رکھنے کے لیے ذیلی ٹھیکے دار بھرتی کیے جائیں گے۔