جاپان میں صد سالہ افراد کی تعداد 54,397 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود نے جمعے کو اعلان کیا، جمعرات تک جاپان میں 100 سال یا زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد 54,397 کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی۔ ٹی بی ایس نے وزارت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا، یہ تعداد پچھلے برس سے 3,015 افراد زیادہ ہے۔

جاپان میں عمر رسیدہ ترین خاتون 115 سالہ میساؤ اوگاا ہے۔ اگست میں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کی بوڑھی ترین خاتون بھی تسلیم کیا تھا۔ جاپان میں بوڑھا ترین بابا 110 سالہ ساکاری موموئی ہے، جو سائیتاما کا رہائشی ہے۔

ٹی بی ایس نے کہا، شیمانے کے صوبے میں بوڑھوں کی سب سے زیادہ شرح یعنی 82.46 (صد سالہ) افراد فی لاکھ پائی گئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.