ٹوکیو: ہفتے کی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان کی ایٹمی اتھارٹی تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے پرے سمندری فرش پر 600,000 مقامات پر تابکاری سے آلودگی کے سروے کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یومیوری اخبار نے کہا، ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی فوکوشیما کے شمال جنوب میں 50 کلومیٹر اور مشرق مغرب میں 20 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے 1000 مربع کلومیٹر کے علاقے میں مقامات کا سروے کروائے گی۔
روزنامے نے کہا، یہ سروے سیزیم کی مقدار کا پتا لگائے گا تاکہ بحری ذرائع پر تابکاری کے طویل مدتی اثرات کا پتا لگایا جا سکے جو تباہ حال پلانٹ پر 2011 میں سونامی ٹکرانے کے بعد سے خارج ہو رہی ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) پلانٹ پر آلودہ پانی کو قابو رکھنے میں مشکلات کا شکار ہے۔
جنوبی کوریا نے بھی فوکوشیما اور سات دیگر جاپانی صوبوں سے آلودگی کے ڈر سے ماہی گیری مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔