ماؤنٹ فوجی کا عالمی ورثے کا درجہ کچھ کے لیے باعثِ پریشانی

ماؤنٹ فُوجی: جاپان کی جانی پہچانی علامت ماؤنٹ فوجی پر چڑھنا ایک اجتماعی سرگرمی ہے: جسے اکیلے بہت کم سر انجام دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں 3,776 میٹر (12388 فٹ) اونچی چوٹی کو یونیسکو عالمی ورثے کا درجہ ملنے کے بعد بہت سے لوگ خدشات کا شکار ہیں کہ یہ اور زیادہ لوگوں کو اپنی جانب کھینچے گا، جس سے ماحول کو نقصان میں مزید اضافہ ہو گا جہاں پہلے ہی  300,000 سے زائد لوگ ہر برس اس پہاڑ پر چڑھتے ہیں۔

حفاظت ایک اور دردِ سر ہے۔ 2012 میں کم از کم 70 لوگ فُوجی پر چڑھتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔
مقامی حکام سوچ بچار کر رہے ہیں کہ زائرین کی تعداد میں متوقع اضافے کو سہولت کی فراہمی کے لیے ٹریفک کی رسائی و دیگر سہولیات کو کیسے بہتر کیا جائے کہ اس کی قدرتی خوبصورتی بھی متاثر نہ ہو۔

پریشانی صرف لوگوں کے ہجوم سے ہی نہیں، ساحل پر موجود فیکٹریوں سے اٹھنے والا دھواں جب سمندری پانی سے ہم آمیز ہو کر تیزابی بارش پیدا کرتا ہے تو یہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جو اس کی ڈھلوانوں پر موجود پودوں کی اقسام کو نقصان پہنچا سکتی ہے (مثلاً بانس گھاس)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.