ٹوکیو: جاپان میں انگریزی کے طلباء کو فلموں کے مکالمات دوہرانے کی مشق کا حصہ بننے اور تجربہ لینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
اسکائپ ریڈ پر ایک پائلٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس میں اسکائپ گروپ کال پر پانچ طلباء اکٹھے ہوں گے اور ہالی ووڈ فلم کے مکالمے دوہرائیں گے۔ ایک پیشہ ور لسانی استاد نگران کا کام کرے گا۔
مکالمات دوہرانا (جسے “میز پر بیٹھ کر دوہرانا” بھی کہا جاتا ہے) فلموں، ٹی وی شوز اور ڈراموں کی تیاری میں انتہائی اہم ابتدائی مرحلہ ہے۔ اداکار — پیش کار، ہدایتکار، لکھاری اور دیگر کلیدی عملے کے ہمراہ — ایک میز کے گرد بیٹھتے ہیں اور مکالمات دوہراتے ہیں۔
گراہم جونز، جن کی مشاورتی فرم ٹین سنٹینسز اس تجویز کو تیار کر رہی ہے، کا کہنا ہے، “اسکائپ ریڈ کے لیے ہمارا خواب یہ ہے کہ لوگ لطف اٹھائیں، اپنی انگریزی بہتر کریں، اور اندرونی ٹام ہینکس (فنکار) کو جگائیں”۔