18 ماہ کی بچی گرم کمرے میں 18 گھنٹے تک بند رہنے پر جان سے چلی گئی

سائیتاما: سائیتاما میں پولیس نے ایک عورت کو حراست میں لیا ہے جس نے پچھلے ماہ اپنی 18 ماہ کی بچی کو ایک ائیر کنڈیشنر کے بغیر کمرے میں 18 گھنٹے تک اکیلا چھوڑ دیا، جس سے بچی گرمی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، پولیس نے کہا کہ 22 سالہ کاؤری اشیزوکا نے 10 اگست کو دوپہر 12 بجے اپنی شیرخوار بچی ریونا کو اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی چھوڑ دیا، جبکہ خود کام پر چلی گئی۔ اس نے جاتے وقت ائیر کنڈیشنر آن نہیں کیا۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اس دن سائیتاما میں باہر کا درجہ حرارت 37.7 درجے تھا۔

پولیس نے کہا اشیزوکا پر غیر ارادی قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اشیزوکا نے پولیس کو بیان میں کہا، “میں نے اسے پہلے بھی گھر میں اکیلے چھوڑا تھا، چنانچہ میں نے سوچا اس بار بھی کچھ نہیں ہو گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.