اسمارٹ فون کی وجہ سے بچوں کے متعلق فحش مواد کے کیسوں میں اضافہ، پولیس

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس جنوری تا جون تک کے چھ ماہ کے دوران بچوں کے فحش مواد سے متعلق تفتیش کردہ کیسوں کی تعداد 763 تھی۔

سانکےئی شمبن کی خبر کے مطابق، این پی اے نے کہا 2000ء سے ریکارڈ رکھنے کے آغاز کے بعد یہ کسی ششماہی کی سب سے بلند تعداد تھی۔ بچوں سے متعلق فحش مواد کا مطلب ہے ایسے بچے جن کی عمر 18 برس سے کم ہو۔

این پی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ 27 فیصد کیسوں میں اسمارٹ فون استعمال ہوئے، جو 2012 کے پہلے نصف کے 7 فیصد کے مقابلے میں (زیادہ) ہے۔ این پی اے نے کہا، 763 کیسوں میں سے 89 فیصد میں لڑکیاں نشانہ تھیں۔ سانکےئی نے کہا، نشانہ بننے والے کم عمر ترین بچے پری اسکول کے چھ طلبا تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.