فوکوشیما کنٹرول میں ہے کہ الفاظ وطن میں ایبے کے گلے پڑ گئے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی جانب سے عالمی اولمپک کمیٹی کو یقین دہانی، کہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر آلودہ پانی کا رساؤ “کنٹرول میں” ہے، وطن میں ان کے گلے پڑ گئی۔

7 ستمبر کو ٹوکیو کو 2020 اولمپکس کے میزبان کے طور پر منتخب کیے جانے سے چند ہی گھنٹے قبل ایبے نے ایک جذباتی تقریر کی تھی جس میں انہوں نے قرار دیا کہ رساؤ کے تابکار اجزاء کا اثر پلانٹ کے نزدیک آبنائے (کھاڑی) کے باہر نہیں ہے اور “ٹوکیو کو کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے”۔

جاپانی میڈیا اور حزبِ مخالف کے قانون سازوں نے عندیہ دیا ہے کہ ایبے کے خیالات مبالغہ آمیزی تھے۔

قومی اخبار آساہی نے ہفتے کو اپنی صفحہ اول کی خبر میں کہا، “آلودہ پانی کا “کنٹرول” بے مہار پھر رہا ہے”۔

جمعے کو اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے قانون سازوں کے ایک اجلاس کے دوران سینیئر ٹیپکو اہلکار کازوہیکو یاماشیتا نے کہا پانی کی صورتحال “زیرِ کنٹرول نہیں’ ہے، یوں بظاہر ایبے سے اختلاف کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.