جاپان پر طاقتور ٹائیفون کی ضرب، 2 ہلاک، ہزاروں کا انخلاء

ٹوکیو: پیر کو ایک طاقتور طوفان نے جاپان پر ضرب لگائی، دو کو ہلاک کر دیا اور طوفانی بارشیں برسا کر ملک کے مقبول سیاحتی مقام کیوتو میں گھروں کو نقصان پہنچایا اور کچھ حصوں کو زیرِ آب لے آیا، جہاں شہری مرکز میں 260,000 لوگوں کو پناہ گاہوں میں انخلاء کے لیے کہا گیا تھا۔

ٹائیفون مان یی، جس میں پیر کی شام 162 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں موجود تھیِ میاکو کے شہر کے اوپر تھا، جو ٹوکیو سے 550 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

ٹوکیو اور اس کے اطراف میں ٹرینیں زیادہ تر معطل کر دی گئی تھیں اور 500 سے زیادہ پروازیں گراؤنڈ کی گئیں۔

درجنوں لوگ اس میں ٹائیفون سے زخمی ہوئے۔ پولیس اور آفات سے نپٹنے کے اہلکاروں نے کہا کہ کیوتو کے مشرق میں صوبہ شیگا میں ایک 72 سالہ خاتون کی لاش اس کے گھر کے ملبے سے نکالی گئی، جس پر ایک رات قبل مٹی کا تودہ آ گرا تھا۔ کیوتو اور شیگا کے صوبوں نے وزارتِ دفاع سے کہا ہے کہ وہ امدادی ٹیمیں حرکت میں لائے۔

ایک تدارکی اقدام کے طور پر تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر کارکن بارش کے پانی کو پرے نکال رہے تھے جو تابکار پانی ذخیرہ کرنے والے سینکڑوں ٹینکوں کے اطراف میں جمع ہو گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.