صوبہ کیوتو کے پارک میں عورت خنجر سے قتل

کیوتو: کامیوکا، صوبہ کیوتو میں پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک عورت کو عوامی پارک میں تیز دھار آلے کے وار سے ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ایکو یامادا نامی 32 سالہ عورت کو ہفتے کو 7:30 جبے شام کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرے پر اوئیواکے میں ایک چشموں کی دوکان سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ کام کرتی تھی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ اسی شام کچھ دیر بعد 9 بجے کے قریب اسے عوامی پارک میں مردہ پایا گیا، جس کی گردن میں گھاؤ سے خون بہہ رہا تھا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ آلہ قتل ابھی تک نہیں مل سکا اور پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ یامادا خون کی کمی کے صدمے سے ہلاک ہوئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.