ٹوکیو گورنر 2020 اولمپکس کے دوران یوکوتا ائیر بیس کو سویلین پروازوں کے لیے استعمال کرنے کے خواہاں

ٹوکیو: ٹوکیو کے گورنر ناؤکی اینوسے نے ایک مرتبہ پھر عوامی طور پر خیالات کا اظہار کر کے امریکی فوجی پر دباؤ ڈالا ہے کہ یو ایس یوکوتا ائیر بیس کو سویلین تجارتی ہوائی کمپنیوں کی پروازوں کے لیے استعمال کی اجازت دے، تاکہ 2020 اولمپکس سے سے قبل ہوائی ٹریفک میں متوقع اضافے سے نمٹا جا سکے۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، ٹی وی پر گپ شپ کے پروگرام میں زیادہ ٹریفک کے سلسلے میں جاپانی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تیاری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اینوسے نے کہا، “یہ ایک امریکی فوجی اڈہ ہے، چنانچہ اگر ہم اسے استعمال کرنے کے قابل ہوں، تو کوئی تعمیراتی لاگتیں نہیں ہوں گی”۔

ہانیدا کے ہوائی اڈے پر ایک پانچواں رن وے تعمیر کرنے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اینوسے نے کہا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اگر یہ منصوبہ منظور ہو بھی جائے تو 2020 تک کام مکمل نہیں ہو گا۔

2003 کے گورنر کے انتخابات کے دوران ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا نے وعدہ کیا تھا کہ امریکہ کو یوکوتا کا ہوائی اڈہ مشترکہ سویلین و فوجی استعمال کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے، جس کا 3350 میٹر لمبا رن وے ہے، تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.