اشیکاوا: ناناؤ، صوبہ اشیکاوا میں پولیس نے ایک تعمیراتی کارکن کو گرفتار کیا ہے جس پر ایک عورت کو اس کے گھر میں قتل کرنے کا الزام ہے۔
اشیکاوا کی صوبائی پولیس کے مطابق، 67 سالہ میوکوموتوواکی کی لاش پیر کو اس کے گھر میں پائی گئی۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی، مکان کا دروازہ مقفل پانے کے بعد تفتیش کاروں نے ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی جو اکثر مکان تک آتے جاتے رہتے تھے۔
پوچھ گچھ کیے جانے والوں میں 46 سالہ تعمیراتی کارکن تومیوکی اُچیکوشی بھی شامل تھا، جس نے 11 ستمبر کو موتوواکی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ موتواکی نے رواں برس مارچ کے شروع میں اُچیکوشی کے حملے کے بعد پولیس سے مدد طلب کی تھی۔