ٹوکیو: بدھ کو سامنے آنے والی ایک ویڈیو دکھاتی ہے کہ ایک والی بال کوچ اسکول کے طالبعلم کو بار بار تھپڑ لگا رہا ہے جو کہ جاپانی کھیلوں داغدار کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے — جبکہ چند ہی دن قبل ٹوکیو کو 2020 اولمپکس کی میزبانی عطاء کی گئی ہے۔
یوٹیوب اور دوسری ویڈیو شئیرنگ سائٹس پر اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو نے دکھایا کہ وسطی جاپان میں ہاماماتسو نیتّائی سینئر ہائی اسکول کا ایک استاد 16 سیکنڈوں میں ایک طالبعلم کو کم از کم 13 بار تھپڑ لگا رہا ہے۔
اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل توشیتاکا شیوزاوا نے اے ایف کو بتایا کہ 41 سالہ استاد نے اسی دن ایک اور طالبعلم کو پیٹا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، مغربی جاپان میں ایک الگ واقعے میں جونیئر ہائی اسکول کے قریباً 70 طلباء کے پیر اس وقت زخمی ہو گئے جب انہیں ان کے اساتذہ نے ننگے پاؤں بھاگنے کا حکم دیا۔
ٹوکیو کالج برائے خواتین برائے جسمانی تعلیم کے پروفیسر اور کھیلوں کی ماہرِ نفسیات مئیکو آئے نے کہا جاپان میں بہت سے کوچ یقین رکھتے ہیں کہ جسمانی تشدد سے طلباء کی کارکردگی بہتر کی جا سکتی ہے۔ “یہ وقت ہے کہ کھیلوں میں سے تمام تر تشدد کو ختم کر دیا جائے۔”