سائیتاما میں 3 سالہ بچی کا گلا گھونٹ کر مارنے والی عورت زیرِ حراست

سائیتاما: پولیس نے صوبہ سائیتاما میں ایک عورت کو حراست میں لیا ہے جس پر اپنی 3 سالہ بچی کے قتل کا شبہ ہے۔

پولیس کے مطابق، 34 سالہ نینا ناریتا کو منگل کی سہ پہر توکوروزاوا میں اس کے گھر سے، اس کی سب سے چھوٹی بیٹی اُوتا کے قتل پر حراست میں لیا گیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ ناریتا، جو اپنے خاوند اور دو بچیوں کے ساتھ رہتی تھی، نے ہنگامی خدمات والوں سے رابطہ کر کے اطلاع دی کہ اس نے اپنی بچی کو گلا گھونٹ کر مار دیا ہے۔ طبی عملہ اُوتا کو قریبی ہسپتال لے کر گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناریتا اس واقعے کے وقت اُوتا کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھی۔ ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا، ناریتا نے قتل کا اعتراف کیا ہے تاہم کوئی وجہ نہیں بتائی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.