ٹوکیو: منگل کو ٹوکیو ٹاور میں بارہ لوگ ایک لفٹ میں پھنس گئے جب قبل ازیں اس کی ایک کھڑکی ٹوٹ گئی تھی۔
ٹاور آپریٹر کے مطابق، 11 زائرین اور ایک ملازم قریباً دو گھنٹوں تک ایک لفٹ میں پھنسے رہے جب وہ سہ پہر 2:30 کے قریب 207 میٹر کی بلندی پر ہنگامی طور پر رُک گئی۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو لفٹ 250 میٹر اونچے مشاہداتی پلیٹ فارم سے نیچے آ رہی تھی۔
ایک عینی شاہد نے نامہ نگاروں کو بتایا، “لوہے کی چادر سے ملتی جلتی کوئی چیز اڑتی ہوئی لفٹ پر آئی اور کھڑکی کو توڑ ڈالا”۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی سنجیدہ طور پر زخمی نہیں ہوا، تاہم ایک 6 سالہ بچے کو اس کی کہنی پر معمولی کٹ لگا۔