جاپان کا جنوبی کوریا سے سمندری غذائی مصنوعات پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ

ٹوکیو: وزیرِ زراعت یوشیماسا ہایاشی نے منگل کو جنوبی کوریا سے کہا کہ وہ آٹھ جاپانی صوبوں سے تمام ماہی گیری مصنوعات پر پابندی اٹھا لے۔

اس ماہ کے اوائل میں جنوبی کوریا نے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے تابکاری کی آلودگی پر خدشات کے باعث فوکوشیما، میاگی، ایواتے، آؤموری، چیبا، ایباراکی، توچیگی، اور گونما کے صوبوں سے 50 ماہی گیری مصنوعات پر پابندی لگا دی تھی۔

جاپانی ماہی گیری ایجنسی کے اہلکار کینجی کاگاوا اس ہفتے سئیول میں رہے ہیں، جہاں انہوں نے پابندی اٹھانے کے لیے لابنگ کی۔

جنوبی کوریا نے پچھلے برس آٹھ متاثرہ جاپانی صوبوں سے 5000 ٹن ماہی گیری مصنوعات درآمد کی تھیں، جبکہ مجموعی طور پر 40,000 ٹن مصنوعات درآمد کی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.