ایبے نے فوکوشیما کے دو ری ایکٹر سبکدوش کرنے کا حکم دے دیا؛ محفوظ اولمپکس کا وعدہ

فوکوشیما: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے 2011 کے سونامی سے بچنے والے فوکوشیما کے دو ایٹمی ری ایکٹروں کو سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، ایک ایسا نقصان جو آپریٹر کی جانب سے قرض خواہوں کو مہیا کردہ بحالی منصوبے کو پیچیدہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ محفوظ 2020 گرمائی کھیلوں بارے عالمی اولمپک کمیٹی کو یقینی دہانی کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا، “میں فوکوشیما پلانٹ کے محفوظ ہونے بارے افواہوں کے تدارک کے لیے سخت محنت کروں گا”۔

ایبے نے جمعرات کو پلانٹ کا ایک دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) سے کہا ہے کہ وہ رستے ہوئے آلودہ پانی سے نمٹنے کے لیے ٹائم فریم طے کرے۔

11، مارچ 2011 کو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے ایک سونامی آ ٹکرایا تھا۔

ایبے نے کہا کہ ہیروسے (ٹیپکو کے صدر) نے وعدہ کیا ہے کہ فوکوشیما پر آلودہ پانی کی صفائی 2015 تک مکمل ہو جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.