گیمرز پلے اسٹیشن 4، ایکس باکس کا جائزہ لینے کے لیے جمع

چیبا، جاپان (اے ایف پی): گیمرز جمعرات کو ٹوکیو گیم شو میں اکٹھے ہوئے، ایک سالانہ عظیم الشان شو جو اس برس کھلاڑیوں کو پلے اسٹیشن 4 اور ایکس باکس ون کا حقیقی ذائقہ چکھنے کا موقع دے گا۔

33 ممالک کی 350 سے زائد کمپنیوں کے ڈویلپر اپنی تازہ ترین پیشکشوں کی بڑھ چڑھ کر نمائش کر رہے تھے، جس میں وسیع و عریض ماکوہاری میسے کنونشن سنٹر میں رومانس سیمولیشن گیمز، کلاؤڈ گیمز (جو آنلائن کھیلی جاتی ہیں) اور افزائش پذیر اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ گیم سیکٹر کے لیے الگ الگ حصے قائم کیے گئے تھے۔

سونی نے اس اجراء کا اعلان اس ماہ کے اوائل میں کیا تھا، جو پلے اسٹیشن 3 کے اجراء کے قریباً  سات برس بعد ہوا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگرچہ سخت وفادار قسم کے گیمر گیمنگ کنسولز کو نہیں چھوڑیں گے، تاہم انہیں اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ گیمنگ کی وجہ سے مارکیٹ شیئر میں سکڑاؤ کا سامنا ہو گا۔

پلے اسٹیشن 4 کے لیے 18 گیم ٹائٹل پیش کیے گئے جن میں ایکشن گیم “نَےک” بھی شامل تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.