کوشیرو: بینک آف جاپان کے بورڈ ممبر تاکاہیدے کیوچی نے کہا، جاپان کی اقتصادی بحالی پر خطرات بڑھ رہے ہیں چونکہ امریکہ اور دیگر بڑی معیشتیں شاید ابھرتی ہوئی منڈیوں میں ہونے والی سست رفتاری کا ازالہ کرنے کے لیے اقتصادی بڑھوتری کی مناسب رفتار حاصل نہ کر سکیں۔
کیوچی نے کہا، جاپان کی اقتصادی نمو کی روایتی وجہ یعنی برآمدات عالمی غیر یقینی کی وجہ سے شاید توقع کے مطابق رفتار نہ پکڑ سکیں، جب اگست کے ڈیٹا سے واضح ہوا کہ برآمدات تین برسوں کی تیز ترین رفتار سے بڑھیں۔
جاپان کی معیشت اپریل تا جون کی مسلسل تیسری سہ ماہی کے دوران نمو پذیر ہوئی، جس نے جی 7 کے بہت سے فریق ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، جیسا کہ وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی بڑھوتری نواز پالیسیوں نے جذبات اور ذاتی کھپت میں اضافہ کیا۔
بینک آف جاپان نے اس ماہ کے اوائل میں معیشت کے لیے اپنی جانچ میں بہتری پیدا کی اور کہا کہ یہ معتدل انداز میں بحال ہو رہی ہے۔
تاہم کیوچی نے ایک تاریک تر منظر نامہ پیش کیا، اور ان علامات کی جانب اشارہ کیا کہ نجی کھپت –جو بڑھوتری کی وجہ رہی ہے– شاید اپنے عروج پر پہنچ چکی ہو جیسا کہ بڑھتی ہوئی نجی سرمایہ کاری کے مثبت اثرات ختم ہو رہے ہیں۔