گیگولو کلب کے باس کی لاش زہریلے کیمیائی مادوں میں تحلیل کی گئی

ٹوکیو: جمعے کو اہلکاروں اور میڈیا خبروں نے بتایا، سات لوگ جنہوں نے مبینہ طور پر ایک گیگولو کلب کے مالک کی لاش ڈرین کلینر میں پائے جانے والے کیمیائی مادے استعمال کر کے تحلیل کر دی تھی، کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ گرفتاریاں قریباً تین برس بعد سامنے آئی ہیں جب اس وقت 43 سالہ ماسامیچی تسوچیدا اپنے ٹوکیو کے “میزبان کلب” سے پراسرار انداز میں غائب ہو گیا تھا، جہاں خواتین مہمان خوش لباس مردوں کے ہاتھوں تفریح کے لیے بڑی بڑی رقوم خرچ کرتی ہیں۔

پولیس اور نیکان اسپورٹس ٹیبلائڈ کی ایک خبر کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں 31 سالہ شریک مالک اور ایک 26 سالہ ملازمہ کے ساتھ ساتھ ان کی سابقہ بیویاں اور دو رشتے دار شامل ہیں۔

ایک اور ٹیبلائڈ اسپورٹس ہوچی نے کہا کچھ مشتبہوں نے نومبر 2010 میں متاثرہ شخص کی گمشدگی کے فوری بعد سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی بڑی مقداریں خریدی تھیں، جو ڈرین کلینر اور صنعتی ڈٹرجنٹ میں استعمال ہوتا ہے۔

نیکان کی خبر نے کہا، پولیس کا خیال ہے کہ لاش کو ایک مشتبہ کے مکان کے غسلخانے میں تحلیل کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.