یاکوزا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر آئچی پولیس انسپکٹر گرفتار

آئچی: صوبہ آئچی میں ایک پولیس انسپکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر ایک واقف کار کو حساس معلومات فراہم کرنے کا شبہ ہے جس کے منظم جرائم کے سنڈیکیٹ کے ساتھ تعلقات تھے۔

آئچی کی صوبائی پولیس کے مطابق، معلومات افشاء کرنے کا ملزم ایک 55 سالہ شخص کاتسونوری کوراکی ہے، جو اس کے شعبہ تفتیش کا ایک انسپکٹر ہے۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ کوراکی کو پچھلے ہفتے ایک آدمی کے ساتھ حساس معلومات بانٹنے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا جس کے کودو کائی گروپ سے تعلقات تھے، جو یاماگوچی گومی سے ملحق ہے۔ ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا، خیال ہے کہ یوشینوری ساتو نامی یہ آدمی ناگویا میں جنسی اڈوں کی ایک چین چلاتا ہے۔

کوراکی نے اطلاع کے مطابق ایک پولیس ڈیٹا بیس کو استعمال کر کے ایک گاڑی کے مالک کا پتا چلایا اور پچھلے سال اگست میں اس آدمی کی درخواست پر ذاتی معلومات مہیا کیں، اور اس طرح سرکاری ملازمین کے “خفیہ معلومات سے نپٹنے” کے قانون کی خلاف ورزی کی۔

ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے کہا کہ کوراکی پر معلومات کے بدلے میں “تفریح” بطور رشوت قبول کرنے کا الزام لگایا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.