ٹوکیو گورنر کا وزیرِ اعظم کے دعوے فوکوشیما ‘زیرِ کنٹرول’ ہے سے اختلاف

ٹوکیو: ٹوکیو کے گورنر ناؤکی اینوسے نے کھلے عام وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی عالمی اولمپک کمیٹی کو یقین دہانیوں سے اختلاف کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر آلودہ پانی کے رساؤ “زیرِ کنٹرول” ہیں۔

فوجی ٹی وی نے ہفتے کو خبر دی، جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اینوسے نے ایبے کے دعوے کو مسترد کیا، اور نامہ نگاروں کو بتایا کہ پلانٹ پر پانی کے رساؤ “ضروری نہیں کہ کنٹرول میں ہوں”۔

عالمی اولمپک کمیٹی کی جانب سے ٹوکیو کو 2020 کھیلوں کا میزبان قرار دینے سے چند ہی گھنٹے قبل ایبے سینٹ پیٹرز برگ، روس میں جی 20 سربراہ ملاقات سے بذریعہ پرواز بیونس آئرس گئے تھے، جہاں انہوں نے انگریزی میں جذباتی تقریر کی کہ رساؤ سے تابکاری پلانٹ کے فوری محل وقوع کے باہر پانیوں کو متاثر نہیں کرے گی۔

اینوسے نے کہا، “حکومت کو تسلیم کرنا چاہیئے کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے تاکہ ہم ایک حل کی جانب بڑھ سکیں”۔

دریں اثنا فوکوشیما آپریٹر ٹیپکو نے کہا ایک اندورنی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ ایک آہنی پلیٹ پر پانچ ڈھیلے بولٹ شاید پانی کے رساؤ کی وجہ ہوں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.