ٹوکیو: جاپانی حکومت کی جانب سے موسمِ خزاں کے لیے ملک گیر ٹریفک سیفٹی مہم کا آغاز ہفتے سے ہوا۔ ٹریفک سیفٹی مہم، جو 30 ستمبر تک جاری رہے گی، ہر سال دو مرتبہ بہار اور خزاں میں منعقد کی جاتی ہے۔
اداکار شنسوکے کازاما روپونگی ہلز میں مہم کے آغاز کے لیے ایونٹ کے وقت موجود تھے جس کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا ہے۔ خزاں کی مہم بوڑھے ڈرائیوروں اور سائیکل سوار بچوں میں حفاظت بارے زیادہ شعور کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
نیشنل پولیس ایجنسی (این پی اے) کے مطابق، 30 جون تک ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے دوران اموات کی تعداد 2005 رہی، جو 2012 کے پہلے چھ ماہ سے 75 زیادہ ہے۔
این پی اے نے مزید کہا کہ 2012 میں 140,000 سے زائد سائیکل حادثات ہوئے تھے، جو مجموعی ٹریفک حادثات کا 20 فیصد حصہ رہے۔
این پی اے کی جانب سے اس برس کے اوائل میں قائم کردہ ایک خصوصی پینل نے سفارش کی تھی کہ قانون توڑنے اور حادثات کی وجہ بننے والے سائیکل سواروں کو سیفٹی پر خصوصی کلاسیں لینے کا پابند کیا جائے۔ اس نے مزید کہا کہ بوڑھے لوگوں کو بھی سائیکل کی حفاظتی کلاسوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے۔