اگر جاپان تسلیم کر لے کہ جزائر متنازع ہیں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، چین

واشنگٹن: چین کا کہنا ہے کہ وہ بدتر ہوتے ہوئے بحری جھگڑے پر جاپان سے بات چیت کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ ٹوکیو جزائر کو متنازع قرار دے دے۔

وزیرِ خارجہ وانگ یی نے واشنگٹن کے ایک دورے کے دوران جاپان سے تعلقات کے بارے میں سوالات کا سامنا کیا، جہاں انہوں نے امریکہ اور ابھرتے ہوئے چین کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا مطالبہ کیا۔

وانگ نے کشیدگی کا الزام جاپان کے سر پر رکھا، جس نے ستمبر 2012 میں جزائر کو قومیا لیا تھا، جو جاپانی میں سین کاکو اور چینی میں دیاؤیو کہلاتے ہیں۔

وانگ نے جمعے کو بروکنگز انسٹیٹیوٹ میں کہا، “اس کے باوجود ہم اب بھی جاپانیوں کے ساتھ بیٹھنے اور موجودہ صورتحال سے نپٹنے کا مشترکہ راستہ نکالنے کے لیے مکالمے پر تیار ہیں”۔

“تاہم پہلے جاپان کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسا کوئی تنازع موجود ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ایسا تنازع موجود ہے،” انہوں نے اضافہ کیا۔

جاپان دلیل دیتا ہے کہ چین کا ان جزائر پر کوئی تاریخی دعویٰ موجود نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.