ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ٹوکیو کے ماچیدا سے ایک جوڑے کو حراست میں لیا گیا ہےجس نے اپنی 10 سالہ بچی کو متعدد مرتبہ مارا پیٹا۔ پولیس نے کہا بچی ابھی تک ہسپتال میں کوما میں ہے، جسے اندرونی جریانِ خون اور آٹھ ہڈیاں ٹوٹنے کی تکالیف تھیں۔
ٹی وی آساہی نے خبر دی، پولیس نے کہا یوتا اور ساتومی کوماگایا نامی یہ جوڑا، دونوں کی عمر 26 سال، نے آخری مرتبہ منگل اور بدھ کو اپنے گھر میں اپنی بچی کو پیٹا تھا۔ جب بچی ہوش و حواس کھو بیٹھی، تو وہ اسے ہسپتال لے گئے جس نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے کہا یُوتا نے اپنی بچی کو پیٹنے سے انکار کیا ہے، اور کہا ان کے 2 سالہ بچے نے اپنی بہن کو کھلونے سے مارا۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، تاہم بیوی نے پولیس کو کہا کہ اُس نے بچی کی پیدائش کے ایک ماہ بعد اسے پیٹنا شروع کر دیا تھا اور یہ کہ اسے (بیوی کو) بھی خاوند پیٹتا تھا۔