کوماموتو: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک عورت کے گھر سے نوعمر لڑکی لاش دریافت کی ہے، جسے فوکوؤکا ہوائی اڈے پر کھلبلی مچانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق، 58 سالہ عورت کو اس وقت حفاظتی تحویل میں لیا گیا جب وہ ہفتے کو کسی قسم کے روپے یا پاسپورٹ کے بغیر دوپہر 1 بجے ہوائی اڈے پر آ دھمکی اور ایک پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کی۔
عورت کو گرفتار کرنے کے بعد افسروں نے کوماموتو میں اس کے گھر کا دورہ کیا اور اس کے باورچی خانے میں ایک لڑکی کی انحطاط پذیر باقیات دریافت کیں، خیال ہے جو اس کی 16 سالہ بیٹی کی ہیں۔ پولیس نے کہا، لڑکی کی جزوی استخوانی باقیات کے پوسٹ مارٹم سے انکشاف ہوا کہ وہ دو سے چھ ماہ کے دوران مر چکی تھی۔
اطلاع کے مطابق لڑکی کی ماں نے اپنی بہترین سہیلی یا خاوند کو کئی برس سے نہیں دیکھا تھا، جو کہیں اور رہتا اور کام کرتا تھا۔ ٹی بی ایس کے مطابق، اس نے اپنی بیٹی کو کئی برس پہلے اسکول سے ہٹا لیا تھا اور سرکاری بہبود کے افسران کی آمد پر ملنے سے بھی انکار کیا تھا۔
پولیس نے کہا وہ بے مقصد پھر رہی تھی اور مسلسل کہہ رہی تھی، “میں باہر جانا چاہتی تھی”۔