سڈنی: ہوائی کمپنی نے پیر کو کہا، 370 مسافر لانے والے کانتاس بونئنگ 747 طیارے پر ایک ننھا سا سانپ پایا گیا، جسے رات کو سڈنی میں گراؤنڈ کر دیا گیا۔
کانتاس نے ایک بیان میں کہا، عملے نے اتوار کو رات گئے سڈنی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹوکیو آنے والی ایک پرواز پر دروازے کے قریب مسافر کیبن میں 20 سینٹی میٹر کا نامعلوم سانپ پایا، جب ابھی مسافروں نے طیارے پر سوار ہونا تھا۔
آسٹریلیا کی صفِ اول کی ہوائی کمپنی نے کہا کہ مسافروں کو رات کے لیے ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا اور وہ پیر کو صبح سڈنی سے ٹوکیو کے لیے ایک متبادل طیارے پر روانہ ہوئے۔
کانتاس نے کہا کہ طیارے کو واپس خدمات میں لانے سے قبل اچھی طرح دھونی دی جائے گی تاکہ اگر سانپ زہریلا ہو یا اس جیسے اور طیارے پر موجود ہوں تو تدارک ہو سکے۔
اہلکاروں نے تجزیے کے لیے سانپ کو قرنطینہ میں لے لیا تھا۔
اگرچہ سانپ شاذ و نادر ہی دورانِ پرواز مسئلہ پیدا کرتے ہیں، تاہم جنوری میں ایک 3 میٹر (10 فٹ) لمبا پائتھون سانپ کینز سے پاپوا نیو گنی جانے والی کانتاس کی پرواز کے ایک پر سے لپٹ گیا تھا۔