ٹوکیو: ٹیلیفون فراڈ جاپان میں ایک سنگین مسئلہ ہے اور بہت سے بوڑھے افراد ہر برس اس کا نشانہ بنتے ہیں۔
اس مسئلے کے خلاف بڑھتی ہوئی آگاہی کے وجہ سے تاہم زیادہ سے زیادہ لوگ اس طرح کے فراڈ کی اصلیت جاننے لگے ہیں۔ ایسی ہی ایک خصوصاً باشعور خاتون جس نے کچھ غلط ہونے کا اندازہ کر لیا تھا، درحقیقت حال ہی میں فراڈیوں کی کال پر یقین کرنے کا بہانہ کر کے مقامی پولیس سے تعاون کرتی رہی ہے، جو بالآخر ان کی گرفتاری پر منتج ہوا۔
جس چیز نے اسے فوری طور پر مشکوک شے بارے ہوشیار کیا وہ (بیٹا بن کر) کال کرنے والے کا دعویٰ تھا کہ وہ جس کمپنی کے لیے کام کرتا ہے وہاں سے کچھ روپیہ قرض لے بیٹھا ہے اور واپس کرنے کے لیے اسے مالی مدد کی ضرورت ہے۔
مجرموں کی دیدہ دلیری پر ناراض اور یہ احساس کر کے، کہ فراڈیوں کو کسی اور سے فراڈ کرنے سے روکنے کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے، عورت نے پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال بتائی۔
اسی خاتون نے ایک اور فراڈیے کی حراست کے سلسلے میں پولیس سے تعاون کیا تھا جب اس نے مئی میں اسی طرح کی کال وصول کی۔