فوکوشیما: فوکوشیما کے ساحل سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر سفارش کردہ آزمائشی پیمانے پر ماہی گیری، جو التواء کا شکار تھی، بدھ کو علی الصبح شروع ہوئی۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، فوکوشیما کی صوبائی فیڈریشن برائے فشریز کوآپریشن ایسوسی ایشنز کے چئیرمین تیتسو نوزاکی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ازسرِ نو آغاز طے شدہ وقت کے مطابق ستمبر کے شروع میں ہونا تھا، تاہم ٹیپکو کے تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے سمندر میں تابکار پانی کے رساؤ کی وسیع پیمانے کی خبروں کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا۔
بدھ کو طلوعِ آفتاب سے قبل سوما کی بندرگاہ سے 20 کشتیاں روانہ ہوئیں۔ فشریز ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا، “ہم فروخت کرنے کے ارادے سے وہاں مچھلیاں پکڑنے جا رہے ہیں، میں حقیقتاً خوش ہوں”۔
فُوجی کے مطابق، فیڈریشن کا دعویٰ ہے کہ جس مچھلی نے تابکاری کی حفاظتی جانچ پڑتال پاس کی وہی فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔