نیٹسورس:ڈیموکریٹک پارٹی اف جاپان کے لیڈر ھاتو یاما یوکیو نے کہا ہے که اگر ان کی پارٹی جیت کر عنان حکومت سنبھال لیتی هے اور وھ وزیر اعظم بن جاتے هیں تو وھ جنگ عظم کے شہیدوں اور وارکرئمنل کے مدفن ،یاسوکونی شیرین کا دورھ نهیں کریں گے ـ
انہوں نے کها که ان کا شیرین کا دورھ کرنے کا کوئی ارادھ نہیں هے اور وھ اپنے کیبنٹ کے وزراء کو بھی منع کریں گے که اس بات سے باز رهیں ـ
ھاتو یاما صاحب نے یه باتیں اپنی پارٹی کے ھیڈ کواٹر میں ایک پریس کانفرنس میں بتائیں اس کانفرنس ميں انہوں نے ١٠٠ کے قریب اخباری نمائیدوں سے ملاقات کی جن میں ایشیا ، یورپ اور امریکه کے اخبارویں کے نمائدے شامل تھے ـانہوں ںےااس بات کا بھی اعادھ کیا که جاپان امریکه تعلقات کا نئے سرے سے جائزھ لینا هوں گا ، انہوں نے کها که وھ امریکه صدر بارک اوباما سے مل کر اس بات کا جائزھ لیں گے که کن باتون کو بدلنے کی یاکن باتوں زتم کرنے کی ضرورت ہے ـ