کوبے: جاپان کے سب سے بڑے ریل آپریٹر کے تین سابقہ صدور کو جمعہ کو کوبے ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے پیشہ ورانہ غفلت کے ایک مقدمے سے بری کر دیا گیا جس میں 106 مسافر ہلاک ہوئے تھے جب 2005 میں آماگاساکی، صوبہ ہیوگو میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔
یہ بعد میں پتا لگایا گیا تھا کہ ڈرائیور لیٹ ہونے کی وجہ سے حدِ رفتار کی خلاف ورزی کر رہا تھا — ایک ایسی بے ضابطگی جس پر اسے پہلے ہی سزا دی جا چکی تھی۔
حادثے کے بعد میں جے آر ویسٹ کے عہدیداروں –72 سالہ شوجیرو نانیا، 68 سالہ ماساؤ یامازاکی، 78 سالہ ماتاساکا ایدے، اور 69 سالہ تاکیشی کاکیوچی — پر پیشہ ورانہ غفلت کا الزام عائد کیا گیا۔ یامازاکی کو بعد ازاں 2012 میں بے قصور پایا گیا تھا۔
نامزد کردہ اٹارنی، جس نے سرکاری استغاثہ کی جانب سے کیس چھوڑ دینے کے بعد مدعی کا کردار ادا کیا، نے قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا، اور دلیل دی کہ نانیا، ایدے اور کاکیکوچی کو خطرے کا پیشگی احساس ہونا چاہیئے تھا۔
سرکاری وکلائے استغاثہ ان پر فردِ جرم عائد کرتے کرتے رہ گئے، جس کے لیے انہوں نے عدم ثبوت کا حوالہ دیا، تاہم ایک عدالتی جائزہ پینل نے اس فیصلے کو غیر موزوں پایا، جس کے نتیجے میں 2010 میں ان پر فردِ جرم عائد کی گئی اور عدالت نے ایک نامزد اٹارنی کا تقرر کیا۔