جاپان کے ساحل کے قریب جہازوں کا تصادم؛ 5 کی حالت نازک، 1 لاپتہ

ٹوکیو: جمعہ کو ٹوکیو کے جنوب میں دو مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس سے ایک جہاز پر پانچ لوگ بندشِ قلب کی حالت میں چلے گئے؛ یہ بات جاپان کوسٹ گارڈ نے بتائی۔ اہلکار چھٹے لاپتہ رکنِ عملہ کی تلاش میں تھے۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان یوشیوکی تیراکادو نے کہا، ایزو اوشیما جزیرے سے قریباً 11 کلومیٹر کی دوری پر جاپانی رجسٹرڈ ایفوکو مارو نمبر 18 سیرالیون میں رجسٹرڈ جیا ہوئی  سے تصادم کے بعد الٹ گیا۔

کوسٹ گارڈ نے عملے کی تلاش کے لیے گشتی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے۔ کوسٹ گارڈ کے ایک اور ترجمان کوجی تاکارابے نے کہا، سہ پہر کے اواخر میں اوندھے جہاز کے اندر پانچ نعشیں پائی گئیں جن کے قلب دھڑکنا بند کر چکے تھے۔

جیا ہوئی کا 12 چینی اور ایک مالے فرد پر مشتمل عملہ محفوظ رہا، اور ان سے جہاز پر ہی حادثے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ تاکارابے نے کہا، ابھی تک یہ نامعلوم تھا کہ تصادم کی وجہ کیا بنی۔

498 ٹن وزنی ایفوکو مارو ناگویا، وسطی جاپان سے ٹوکیو کے مشرق میں اچیکاوا جا رہا تھا۔ 2,962 ٹن وزنی جیا ہوئی کاواساکی، جاپان سے بوسان، جنوبی کوریا کی جانب عازمِ سفر تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.