نی گاتا کے گورنر نے موقف بدل لیا؛ ری ایکٹروں کی جانچ کو ہری جھنڈی

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے جمعہ کو ایٹمی نگران ادارے کو ایک درخواست جمع کروائی جس میں حفاظتی جانچ کے ٹیسٹوں کی درخواست کی گئی تھی جس کا مقصد بالآخر کاشیوازاکی کاریوا پلانٹ، صوبہ نی گاتا کے سات میں سے دو ری ایکٹر چلانا ہے۔

ٹیپکو نے یہ درخواست نی گاتا کے گورنر ہیروہیکو ایزومیدا کی جانب سے منظوری حاصل کرنے بعد جمع کروائی جو قبل ازیں پلانٹ دوبارہ چلانے بارے درخواست جمع کروانے میں تذبذب کا شکار تھے۔

ٹیپکو کے صدر کی جانب سے انتہائی تشہیر شدہ اپیل کے ایک دن بعد جمعرات کو ایزومیدا نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ یوٹیلیٹی کو حفاظتی منظوری کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے رہے ہیں۔ تاہم وہ پلانٹ دوبارہ چلانے کے حوالے سے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ رہے ہیں۔

ایزومیدا کی جانب سے ذہن تبدیل کرنے کی کوئی فوری وضاحت سامنے نہیں آئی، جو قبل ازیں ٹیپکو کو ایٹمی پلانٹ چلانے کے لیے نااہل قرار دے کر مطعون اور کمپنی کی تحلیل کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.