ٹوکیو کے 2 آدمی سائیتاما میں باس کی لاش دفن کرنے پر گرفتار

ٹوکیو: تاچیکاوا میں پولیس نے دو آدمیوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے اپنے باس کی لاش ٹھکانے لگائی۔

پولیس کے مطابق، 33 سالہ آتسوشی تاناکا اور 22 سالہ تاکاشی ہانادا، جو پبلک ورکس کمپنی میں ملازم ہیں، کو کمپنی کے 24 سالہ صدر کوہئے تازاکی کی لاش ٹھکانے لگانے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔

ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تازاکی 14 ستمبر کی شام تاناکا کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں پی رہا تھا اور اس بات کا سب کو پتا تھا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران تاناکا نے دعویٰ کیا کہ تازاکی نے اسے 11 بجے کے قریب جانے کو کہا تھا چونکہ کسی اور واقف کار نے اس کے اپارٹمنٹ میں آنا تھا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بعد میں اس نے اعترافِ جرم کر لیا جب سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج سے پتا چلا کہ وہ کمپنی کا ایک ٹرک استعمال کر کے وینائل شیٹ اور چٹائی میں لپٹی تازاکی کی لاش منتقل کر رہا تھا۔

پولیس نے کہا تاناکا کا دعویٰ ہے کہ ہانادا نے 15 ستمبر کو تازاکی کی تدفین میں اس کی معاونت کی۔ ہانادا نے فی الحال اس واقعے بارے کسی قسم کی معلومات سے انکار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.