پولیس ڈیٹا میں مبینہ جعلسازی پر نووارٹیس پر چھاپہ مارے گی

ٹوکیو: ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، جاپانی حکام  ڈیٹا میں مبینہ جعلسازی کے معاملے پر سوئس دوا ساز دیو نووارٹیس کے مقامی بازو پر چھاپہ ماریں گے۔

آساہی شمبن اور دیگر میڈیا کے مطابق، وزارتِ صحت کے ایک پینل کے ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ‘نووارٹیس فارما کے کے’ کو مختلف جامعات میں ہونے والے مطالعات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے جنہوں نے فشارِ خون کی ایک مقبول دوا کے ڈیٹا میں من مرضی کی تبدیلیاں کیں۔

مانیچی شمبن کے مطابق، پینل کی رپورٹ یہ بھی کہے گی کہ کمپنی اور جامعات کو ناقص مطالعات کا جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیئے، قطع نظر کہ وہ اس معاملے میں کس حد تک ملوث تھے۔

مانیچی نے کہا، پینل حکام پر مزید زور بھی دے گا کہ ان مطالعات کے قومی ہیلتھ انشورنس کی مالیات پر ہونے والے اثرات کا  تخمینہ لگائیں۔

نووارٹیس نے موقف اپنایا ہے کہ کمپنی کو ان اقساط کا بالکل علم نہیں تھا جن میں، اب سابق ہو جانے والے، ایک ملازم نے جاپانی جامعات میں مطالعات کے سلسلے میں مبینہ طور پر جعلی ڈیٹا استعمال کیا جس میں دوروں اور گلے کی سوزش میں اس دوا کے موثر پن کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا۔

مانیچی نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس کارکن اور مطالعات میں ملوث دیگر محققین نے پینل کو انکار کیا تھا کہ انہوں نے ڈیٹا میں من مرضی کی تبدیلیاں نہیں کیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.