ٹوکیو: جاپان نے جمعے کو کہا کہ اسے اپنے مشرقی ساحل سے پرے بحر الکاہل کو کور کرنے کے لیے نگرانی کی سرگرمیوں میں توسیع کی ضرورت ہے تاکہ وہ قدرتی وسائل سے مالا مال علاقے میں اپنے مفادات کی حفاظت کر سکے جہاں چین کے بحری جہازوں کو حال ہی میں وزارتی اہلکاروں نے دیکھا تھا۔
جاپان کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے اپنی کوششیں اس کے مغربی ساحل پر بحرِ جاپان اور مشرقی بحرِ چین میں مرکوز کر رکھی ہیں، جہاں ٹوکیو بیجنگ کے ساتھ مشرقی بحرِ چین میں واقع ٹاپوؤں پر ایک سرحدی تنازعے میں الجھا ہوا ہے۔ “جب ہم اپنے بحری مفادات کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہمیں بحر الکاہل پر بھی نگرانی سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔”
بحر الکاہل میں اپنی سرگرمیوں کو استحکام دینے کے حوالے سے وزارتِ دفاع نے اپریل 2014 سے شروع ہونے والے سال کے لیے بجٹ کی مد میں 450 ملین ین کی درخواست کی ہے تاکہ ایوو جیما کے دور دراز کے جزیرے پر ایک مرکز تعمیر کر سکے۔
بدھ کو نیویارک میں ایک خطاب کے دوران ایبے نے اشارہ کیا تھا کہ جاپانی دفاعی بجٹ میں اضافہ چین کی تیز رفتار فوجی توسیع کے سامنے حقیر پڑ گیا ہے، اور کہا: “چنانچہ اگر آپ کا دل کرے تو مجھے دائیں بازو کا فوج پسند کہیں”۔