ٹوکیو: جاپان کے مالیاتی نگران ادارے نے جمعے کو ملک کے سب سے بڑے بینکوں کو حکم دیا کہ وہ گینگسٹروں کو روپیہ قرض دینا بند کریں، اور کہا کہ اس نے مسئلے سے نمٹنے کے لیے معمولی پیش رفت کی ہے۔
میزوہو بینک نے 200 ملین ین مالیت کے سینکڑوں سودوں کو پروسس کیا جو “سماج مخالف قوتوں” سے تعلق رکھتے تھے، ایک عام اصطلاح جو جاپان میں یاکوزا بدمعاشوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
مالیاتی خدمات کی ایجنسی نے جاپان کے تیسرے سب سے بڑے بینک کو اس معاملے سے نپٹنے کے لیے “کوئی نمایاں اقدام نہ” اٹھانے پر مطعون کیا، جب دو سال قبل اس کا انکشاف ہوا تھا، اور کہا کہ نگرانی کی تعمیل کے حوالے سے “سنگین مسائل” پائے جاتے ہیں۔
نگران ادارے نے کہا، میزوہو کے پاس اس معاملے سے نپٹنے کے لیے منصوبہ بنانے کے لیے ایک ماہ ہے۔
اس کے جواب میں قرض دہندہ نے کہا وہ “احکامات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور ایسے واقعات پر سخت افسوس کرتا ہے”۔
یاکوزا جوئے، منشیات اور عصمت فروشی سے لے کر سخت شرائط پر قرضہ دینے، حفاظتی گروہ مہیا کرنے، وائٹ کالر جرائم اور کمپنیوں کی آڑ میں کاروبار کرنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں۔