ایبے چین کے ساتھ مذاکرات پر تیار لیکن سینکاکو پر کوئی سمجھوتہ نہیں

نیویارک: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعے کو چین کے ساتھ علاقائی تنازع میں علاقائی سالمیت پر کسی قسم کے سمجھوتے کو خارج از امکان قرار دیا تاہم بیجنگ سے استدعا کی کہ وہ بذریعہ بات چیت اختلافات ختم کرے۔

چینی وزیرِ خارجہ وان یی نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تاہم جاپان کو پہلے جزائر کو متنازع ماننا ہو گا۔

جاپان کا کہنا ہے کہ چین نے ان جزائر میں اسی وقت دلچسپی لینا شروع کی جب کئی عشرے قبل ان کے نزدیک ممکنہ طور پر نفع بخش ذرائع توانائی دریافت ہوئے۔

چین اپنے پڑوسیوں، بشمول فلپائن اور ویتنام، کے ساتھ جنوبی بحرِ چین میں علاقائی تنازعات کے ایک سلسلے میں الجھا ہوا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے جمعے کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات میں ان پر زور دیا تھا کہ وہ بیجنگ کے ساتھ فوری طور پر ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے پیدا کریں جو جنوبی بحرِ چین میں ایسے واقعات سے نپٹے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.