ٹوکیو: بڑے جاپانی کار پرزے مہیا کار ادارے، جن پر امریکہ میں پرائس فکسنگ کا اعتراف کرنے کے بعد 740 ملین ڈالر کا مجموعی جرمانہ کیا گیا تھا، نے عہدیداروں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔
نو جاپانی فرمیں، جن میں ہیٹاچی آٹوموٹیو سسٹمز و متسوبشی الیکٹرک بھی شامل ہیں، 30 سے زیادہ مختلف مصنوعات کی پرائس فکسنگ –جس نے امریکی کار مالکان کی خریدہ کردہ 25 ملین سے زائد کاروں کو متاثر کیا –کی الگ الگ سازشوں پر امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ حجتی معاہدوں میں داخل ہوئے تھے۔
ہیٹاچی آٹوموٹیو، جو انجینئرنگ کے دیو ہیٹاچی کی ذیلی کمپنی ہے، 195 ملین ڈالر ادا کرے گی۔
متسوبشی الیکٹرک، جو صارفی استعمال کی بیٹریوں سے لے کر ایٹمی بجلی گھر تک ہر چیز تیار کرتی ہے، کو 190 ملین ڈالر کا جرمانہ ہوا۔
متسوبشی الیکٹرک نے کہا کہ اس کے صدارتی اور گاڑیوں کے پرزہ جات سے متعلق عہدیدار ایک سے دو ماہ کے لیے اپنی 10 تا 20 فیصد تنخواہوں سے دست برداری اختیار کریں گے “تاکہ گاڑیوں کے پرزہ جات کے معاملے پر مذکورہ اور دیگر تفتیشوں کی روشنی میں اطاعت کے لیے اپنی ذمہ داری کا اظہار کر سکے”۔