کوسٹ گارڈ نے مہلک تصادم پر چینی رکنِ عملہ کو گرفتار کر لیا

ٹوکیو: جاپان کوسٹ گارڈ نے پیر کو کہا کہ اس نے سیرالیون کے رجسٹرڈ بحری جہاز کے ایک چینی رکنِ عملہ کو جاپانی جہاز سے ٹکر پر حراست میں لیا ہے جس میں پانچ لوگ ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا تھا۔

اہلکار نے کہا، 35 سالہ ژیا ہونگ بو جمعہ کو 2962 ٹن وزنی جیا ہوئی پر ڈیوٹی پر موجود تھا جب اس نے 498 ٹن وزنی ایفوکو مارو نمبر 18 کو ٹکر ماری۔

چھوٹے جہاز پر پائی گئی پانچ لوگوں کی لاشیں بازیاب کروا لی گئی ہیں۔ کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے کہا، ایک چھٹا آدمی لاپتہ ہے۔

ژیا سے پیشہ ورانہ غفلت کے الزام میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جب ٹوکیو سے قریباً 100 کلومیٹر جنوب میں ایزوشیما کے قریبی پانیوں میں طلوعِ آفتاب سے قبل یہ حادثہ رونما ہوا۔

مقامی میڈیا نے کہا کہ مشتبہ نے الزامات کو تسلیم کیا ہے۔

جاپانی جہاز تصادم کے بعد اُلٹ گیا تھا، جبکہ سیرالیون میں رجسٹرڈ 2962 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو کچھ نہیں ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.