ہیروشیما: “اور کوئی ہیروشیما نہیں!” “اور کوئی فوکوشیما نہیں!” یہ نعرے جاپانی ریلیوں میں اکٹھے لگائے جاتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ جزیرہ جاتی ملک میں ایٹمی توانائی کا خاتمہ ہو اور پوری دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ہو۔ ہیروشیما سے ایٹمی ہتھیار ترک کرنے کے مطالبات جاپان میں عظیم اخلاقی وزن رکھتے ہیں، اور کارکن اب اس شہر سے درخواست کر رہے ہیں کہ ساتھ ملے اور ان کی پیٹیشنز پر دستخط کرے جن میں حکومت سے ایٹمی توانائی ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس تجویز کے مخالفین کے لیے ہیروشیما اور فوکوشیما کا فرق اس کی مشابہت کو دھندلا دیتا ہے۔ ان دونوں آفات میں سے صرف ایک ہی زمانہ جنگ کی پیداوار تھی جس نے ایک ایسے پیمانے پر موت، آگ اور خوف کی ہولی کھیلی جو دنیا میں کبھی نہ دیکھی گئی۔
رابرٹ جیکبز، جو ہیروشیما پیس انسٹیٹیوٹ میں پروفیسر ہیں، ہیروشیما اور فوکوشیما میں یکسانیت دیکھتے ہیں، اور موخر الذکر کو “سست حرکتی ایٹمی جنگ” قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا فوکوشیما سے مجموعی تابکاری کی مقدار خاصی غیر معمولی ہو سکتی ہے چونکہ اخراج اغلباً عشروں تک جاری رہے گا۔