مئے میں لڑکی کی ہلاکت پر مدد کے لیے پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل

مئے: آساہی، صوبہ مئے میں پولیس نے اتوار کو عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک 15 سالہ لڑکی کا قاتل پکڑنے میں مدد دیں جس کی لاش 29 اگست کو ایک خالی پلاٹ میں ملی تھی۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، پولیس نے جائے قتل کے قریبی مقامات پر 3000 اشتہار تقسیم کیے۔ پولیس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے ابھی تک 330 مخبریاں وصول کی ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی ٹھوس نتائج کی وجہ نہیں بن سکی۔

پولیس کے پاس ابھی تک اکلوتا سراغ ایک سفید منی ویگن کا ہے جو اس پلاٹ کے نزدیک دیکھی گئی جہاں ہیرومی تیراوا کی لاش پائی گئی تھی۔

تیراوا کی برہنہ لاش ایک گشتی پولیس افسر نے دریافت کی۔ پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ پھندے سے گلا گھٹنا تھی۔ پولیس نے کہا، اس کے کپڑے، بیگ اور سیل فون قریب ہی پڑے پائے گئے تاہم اس کے روپے اٹھا لیے گئے تھے۔

مقامی رہائشی کہتے ہیں کہ جہاں لاش ملی وہاں بہت کم لوگ پیدل چلتے ہیں اور وہاں کوئی اسٹریٹ لائٹیں نہیں ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.