امریکی سینٹ نے متفقہ طور پر کینیڈی کو جاپان میں سفیر کے عہدے کے لیے منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے پیر کو متفقہ طور پر کیرولین کینیڈی، جو آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کی بیٹی ہیں، کو صدر باراک اوباما کی جاپان کے لیے اگلی سفیر کے طور پر منظور کر لیا، جس سے مکمل سینٹ میں ایک آسان ووٹ کے لیے راہ ہموار ہو گئی۔

کمیٹی نے میٹنگ کا وقت پہلے کر دیا تھا جہاں اس نے منگل کی بجائے پیر کی شام کینیڈی کے حوالے سے رائے شماری کروائی جیسا کہ دن کے آخر پر وفاقی حکومت کے بند ہو جانے کا امکان موجود تھا۔

کینیڈی، جو ایک وکیل اور جان ایف کینیڈی لائبریری فاؤنڈیشن کی صدر ہیں، نے پچھلے ماہ ایک انتہائی دوستانہ سماعت کا سامنا کیا تھا۔ بہت سے سابق سفراء معروف سیاسی شخصیات رہ چکے ہیں، بشمول سابق نائب صدر والٹر مونڈالے۔

کینیڈی نے 19 ستمبر کو تصدیقی سماعت کے دوران نوٹ کیا تھا کہ ان کے والد جاپان کا سرکاری دورہ کرنے والا پہلے امریکی صدر بننا چاہتے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.